سی ٹی ڈی

دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران جاں بحق

خانیوال (پاک صحافت) خانیوال کے نزدیک دہشت گردوں کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دو افسران جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں سی ٹی ڈی کے ڈائریکٹر اور انسپکٹر شامل ہیں۔ واقعے کے وقت دونوں سی ٹی ڈی افسران ہوٹل پر کھانا کھانے گئے تھے۔ اسی دوران دہشت گردوں نے موقع پا کر ان افسران کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) جنوبی پنجاب شہزاد سلطان نے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی افسران پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ اے آئی جی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہوٹل کی پارکنگ میں پیش آیا، ایک انسپکٹر نے بھاگ کر جان بچائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے