جاوید لطیف

اداروں میں بیٹھے لوگ بھی مان رہے نواز کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اداروں میں بیٹھے لوگ بھی مان رہے ہیں کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروجیکٹ ہینڈسم لانچ کرنے والوں کو سزا نہ ملی تو خدانخواستہ 9 مئی جیسا واقعہ دوبارہ ہوسکتا ہے، امید ہے انصاف فراہم کرنے والا ادارہ بھی احتسابی عمل سے گزرے گا اور جن لوگوں نے صرف ایک شخص کو تاج پہنانے کے لیے غلط فیصلے کیے، وہ بھی خود احتسابی سے گزریں گے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جو آرمی ایکٹ کے تحت سزا کےخلاف پٹیشن لے کر گئے ہیں، ان سے پوچھنا چاہیے کہ آرمی ایکٹ کب بنا تھا؟ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں، پاکستان کا قانون جائے بھاڑ میں تو انہوں نے صرف ایک شخص کو بچانا ہے، ایک بندے کو بچانے کے لیے پاکستان کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر پاکستان واپس آرہے ہیں، اداروں میں بیٹھے لوگ بھی مان رہے ہیں کہ نوازشریف کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا، ابھی تو نوازشریف باہر بیٹھے ہیں اور ان کی ہدایت پر روس سے تیل پاکستان آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے