بلیغ الرحمان

ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کر ملک کو معاشی بحران کی طرف دھکیلا، اتحادی حکومت ملکی معیشت سمیت تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے ادوار میں متعدد عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے جنہیں نظر انداز کردیا گیا۔

بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا کو میرٹ پر لیپ ٹاپس، نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ٹیکنکل ایجوکیشن کے اداروں کا قیام، اعلی تعلیم کے لیے ہائر ایجوکیشن کو ریکارڈ فنڈنگ، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پہلی ویمن یونیورسٹی کا قیام اور اس کے بعد متعدد یونیورسٹیوں کا قیام مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں لایا گیا، انشاءاللہ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے