خواجہ آصف

قومی سلامتی سے بھی اہم معاشی سیکیورٹی ہے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی سے بھی اہم معاشی سیکیورٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کی معاشی سیکیورٹی نہیں ہوگی یا معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوگا تو قومی سلامتی اور دفاعی سلامتی کو بھی خطرہ ہوگا۔ ہمارے خطے میں دہشتگری کے مسائل کئی دہائیوں سے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں سیاسی صورتحال کے باعث سوات اور دیگر شمالی علاقہ جات میں صورتحال خراب ہوئی، وفاقی حکومت صورتحال کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا، اس وقت سوات میں افغانستان کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی، پاکستان میں امن کیلئے افغانستان میں امن ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے