جے یو آئی

جے یو آئی نے الیکشن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) جے یو آئی ف نے ملک بھر میں پارٹی کے الیکشن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ پارٹی نے قومی اسمبلی کے لیے 122 امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ پارٹی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 110 حلقوں سے الیکشن لڑے گی۔

ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا ہے کہ جے یو آئی قیادت نے بلوچستان اسمبلی کےلیے 51، پنجاب اسمبلی کے لیے 134 اور سندھ اسمبلی کے لیے 52 امیدوار نامزد کیے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے