بلاول بھٹو

دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا قومی فریضہ ہے، پی پی چیئرمین

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کسی بھی شکل میں ہوں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا قومی فریضہ ہے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں دھماکے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں اپنے پیاروں کو کھونے کا درد میں سمجھ سکتا ہوں، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جاری تھی۔ دوسری جانب دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے