فردوس عاشق اعوان

سپریم کورٹ کا فیصلہ قومی سلامتی اور قومی مفادات کے برعکس ہے۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (پاک صحافت) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قومی سلامتی اور قومی مفادات کے برعکس ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینا وقت کی اہم ضرورت کے منافی ہے، پی ٹی آئی چئیرمین کی سربراہی میں نو مئی کا سانحہ ملک دشمن سازش سے کم نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اس انتشار کے تمام کردار سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں جو ملٹری کورٹس کے علاوہ ممکن نہیں۔ ملک دشمن عناصر اور غیرملکی ایجنڈوں پر کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹنا ضروری ہے، ماضی میں ایسا قانون نہ ہونے کی وجہ سے غیرملکی ایجنٹوں کے خلاف مضبوط فیصلے نہ کئے جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین کو سزا سے بچانے کے لئے ملکی مفاد کو داو پر نہیں لگایا جاسکتا، نو مئی کے واقعہ کی وجہ سے بننے والے مقدمات غیرمعمولی نوعیت کے حامل ہیں۔ فوجی تنصیبات پر حملہ آوروں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں زیادہ بہتر اور موثر ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے