سعید غنی

منی بجٹ عوام کو دھوکا دینے کی کوشش ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ عوام کو دھوکا دینے کی کوشش ہے۔ سعید غنی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے۔ امپورٹڈ مشنیری پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے منی بجٹ سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں بھی مذید اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی میں کچھ ارکان ہوں گے جو منی بجٹ کو مسترد کریں گے۔ پی ٹی آئی کی مجبوری ہے کہ وہ اپنے ہنڈ سم وزیراعظم کے سامنے نہیں بول سکتے۔

واضح رہے کہ حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے  متعلق انہوں نے کہا کہ کراچی کا بچہ بچہ بھی جانتا ہے کہ ایم کیو ایم کیو ایم کتنی شریف ہے۔ سندھ میں بد امنی، لسانی فسادات کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ وسیم اختر کہتے ہیں وہ شریف لوگ ہیں۔ دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ کو ’شرافت‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے