سیکیورٹی فورسز

سرحد پار افغان دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) ضلع کرم میں پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں بین الاقوامی سرحد کے اس پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے پاکستانی جوانوں پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک کے 32 سالہ نائیک محمد رحمان، جمرود، خیبر کے 34 سالہ نائیک معاویز خان اور مالاکنڈ کے 27 سالہ سپاہی عرفان اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان مخالف کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے اور وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے