ترجمان دفتر خارجہ

دفترخارجہ کی ایران میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ نے ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ایران کے شہر شیراز میں مزار پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی عوام غم کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں دہشت گرد حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا گو ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ خیال رہے کہ دہشت گردوں نے ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ مزار پر حملہ کرکے 15 زائرین شہید کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے