وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف اور ان کا خاندان منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری

اسلام آباد (پاک صحافت) برطانوی  عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا،  خیال رہے کہ برطانوی عدالت نے 21 ماہ کی تحقیقات اور 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لینے کے بعد شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابرطانوی عدالت نے شہباز شریف کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ان کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ برطانوی عدالت کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں، تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اور یو اے ای میں اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔ تاہم عدم ثبوت کی بنا پر عدالت نے شہباز شریف کو تمام الزامات سے بری قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے