مراد علی شاہ

ہماری حکومت سیلاب متاثرین کی ہر طریقے سے مدد کرے گی۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت سیلاب متاثرین کی ہر طریقے سے مدد کرے گی، تمام متاثرین کو بھرپور امداد دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے کافی مصرفیات ہیں، سیلاب میں جگہ جگہ جارہا ہوں، ان لوگوں کو حالات کیسے بیان کروں۔ میں کئی بار خصوصی بچوں کے انسٹیٹیوٹ میں جا چکا ہوں، ان بچوں کو پڑھانا بھی بہت اہم ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس لوگ نہیں ہیں جو آج ادھر نظر آرہے ہیں، حکومت سندھ دروازے بند نہیں کرتی ہے، میں ایک ایریا میں گیا تو ایک ماں نے کہا کہ نوکری دیں، کئی لوگوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور امداد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہر طریقے سے مدد کرے گی، ہم اس ڈیپارٹمنٹ کے پیسے نہیں کاٹیں گے، جہاں بھی دروازے بند ہوں گے میں کھلوانے کے تیار رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے