بلاول بھٹو

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر1947ء تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، انسانیت شرمندہ ہے۔ 75 سال قبل آج کے دن بھارت دنیا میں بدترین غاصب اور استعماری ملک بن کر سامنے آیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا قصہ گزشتہ 75 سالوں کے ہر دن اور ہر گھڑی پر پھیلا ہوا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا جیل بنانے کے بعد بھارت اب مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑا قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے۔ بھارت 75 سال ظلم اور جبر کے پھاڑ ڈھانے کے باوجود کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو دبانے میں ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ کشمیریوں کے قتل اور ہزاروں جبری گمشدگیوں کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت میں کمی نہیں آئی، دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پائمالی کو روکے، عالمی برادری کشمیریوں سے کیا گیا استصواب رائے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے