دشمن عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں، کوئی فرض مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 147ویں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ریاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، پہلی اور اہم ذمے داری ریاست سے وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریے پر عمل پیرا ہے جس میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف نے مزید کہا کہ امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے، افواج پاکستان کے غیور اور سربکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے