مرتضی وہاب

عمران خان ریاست آئین و قانون کے خلاف کھڑا ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان ریاست آئین و قانون کے خلاف کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر میں قائداعظم، لیاقت علی خان اور سردار عبدالرب نشتر کی جدوجہد دیکھیں سب نے لیڈ کیا کسی نے بچوں یا عورتوں کو ڈھال نہیں بنایا، بنکر میں نہیں چھپے، شہید بھٹو اور ان کی بیٹی نے ہمیشہ سیاسی تحریکوں کو لیڈ کیا عوام کی قیادت کی 18 اکتوبر کو شہید بی بی پر حملہ ہوا کارکنان نے کراچی آنے سے منع کیا، انہوں نے کہا کہ میں اپنے کارکنان کے درمیان جاؤں گی۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو حملہ ہوتا ہے 19 کو بی بی اسپتال اور شہداء کی فیملیوں کے گھروں پر جاتی ہیں، انہوں نے عورت ہو کر سامنا کیا، میدان عمل میں موجود رہیں اور جان کا نذرانہ پیش کیا۔ عمران خان کی حکومت میں بلاول بھٹو نے عوامی ریلی کی قیادت کی وہ بلٹ پروف گاڑی میں نہیں بیٹھے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں کہتی تھی ایماندار ہیں لوگ کہتے تھے اسمارٹ ہے رعایتیں دی گئی آج اسی وجہ سے وہ ریاست کو چیلنج کر رہا ہے۔ کیا ریاست اس کے آگے گھٹنے ٹیک دے لوگوں کی پگڑیاں اچھالو خاتون جج کے خلاف دھمکی آمیز گفتگو کرو، کیوں کہ آپ ہینڈسم ہو سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے ان کے خلاف کیوں نہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے