سیلاب

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، پانی رہائشی آبادیوں میں داخل

وہاڑی (پاک صحافت) دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث بڑا ریلا وہاڑی پہنچ گیا جبکہ عارضی حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیلابی ریلا دریائے ستلج اور پاکپتن کے مقام پر اوور فلو کرگیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق قصور میں گاؤں ولے والا سیلابی پانی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، کسانوں کی کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ چھیالیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح بائیس فٹ پر برقرار ہے۔

لوگوں کی مال مویشیوں کے ساتھ نقل مکانی جاری ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں لوگوں اور مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں مصروف ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

مزدوروں کی ترقی کیلئے پروگرام شروع کر رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے