جنرل عاصم منیر

معاشی بحالی کیلئے ٹاسک فورسز قائم ہوں گی۔ آرمی چیف

لاہور (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معاشی بحالی کیلئے ٹاسک فورسز قائم ہوں گی، منی ایکسچینجز کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے اور ڈالر کے تبادلے، انٹربینک ریٹس میں شفافیت لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس کا نمائندہ وفد تشویشناک کاروباری منظر اور عوام کی پریشانیوں کے حوالے سے اپنی تجاویز لے کر کورکمانڈر ہیڈ کوارٹرز گیا تھا جہاں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور دیگر ممالک سے 100 ارب ڈالر تک کی خاطر خواہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت پر زور دیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقتصادی معاملات اور مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والی ٹاسک فورسز کی تشکیل کا انکشاف کیا، کاشف انور نے ٹاسک فورس کے ایجنڈے میں بزنس کمیونٹی کے نقطہ نظر کو شامل کرنے کے لیے تمام چیمبرز کے ساتھ فعال شمولیت کی سفارش کی۔

کاسف انور نے بجلی کے بلوں پر انکم اور سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی، عوام بجلی پر زیادہ ٹیکس کے بوجھ سے دوچار ہے جس سے روزمرہ کی زندگی، کاروبار اور عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے