شہباز شریف

خوشاب نے ن لیگ پر اعتماد کی مہر لگائی، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہاز شریف نے خوشاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوشہرہ، ڈسکہ، وزیرآباد اور اب خوشاب نے ن لیگ پر اعتماد کی مہر لگائی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خوشاب کے عوام نے بھی آٹا چینی چوروں کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں جو خدمت کی عوام اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ اہل خوشاب نے مسلم لیگ ن کے ترقی کے ایجنڈے کی حمایت کی، یہ ووٹ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب کی ترقی کا ووٹ ہے۔ خیال رہے کہ پی پی 84 خوشاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک معظم شیر کلو نے 73081 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے