یاسین ملک کی اہلیہ مشعال کو پاکستانی پاسپورٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارتی جیل میں قید کاٹنے والے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو پاکستان کی جانب سے گرین پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے آخری اجلاس میں سیکریٹری خارجہ نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا آخری اجلاس منعقد ہوا۔ فارق ایچ نائیک نے خارجہ امور کے افسران اور کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی کی آخری میٹنگ ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے، عالمی سطح پر جموں کشمیر میں جاری بربریت سے متعلق دنیا کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ دوحہ فورم میں اس بار افغانستان نے شرکت نہیں کی، ہم نے افغانستان کو کہا ہے کہ وہ کم از کم پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کیا کرے۔

سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ اس بار جو آخری واقعہ ہوا افغانستان نے اس کی مذمت کی ہے، افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان میں امن ہو گا، افغانستان کے ساتھ روابط جاری ہیں اور میٹنگز ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کے تدارک کے لیے افغانستان سے بات چیت ہوتی ہے، ہم ڈی جی ایم او کے ذریعے افغانستان سے بات کرتے ہیں، افغانستان کی جانب سے ملا شیریں اور ان کے ڈی جی ایم او کا نمائندہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے