رضا ربانی

بہت اہم ہے کہ الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پر الیکشن ہو، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بہت اہم ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو اور الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پر الیکشن ہو۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ 2023ء کے پہلے نصف میں 271 حملوں میں 389 افراد جاں بحق جبکہ 656 زخمی ہوئے، 2023ء کا بقیہ نصف سال بھی کچھ بہتر دکھائی نہیں دے رہا۔

واضح رہے کہ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، یہ مدنظر رکھا جائے کہ غیر قانونی مقیم افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے وقت یہ حملے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت دہشت گردی کو روکنے کے لیے علاقائی حکمت عملی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے