ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان پاکستان پہونچ گئے

ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان پاکستان پہونچ گئے

ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان آج صبح لاہور پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پاکستان اِن ترکی نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار انگین آلتان ابھی لاہور ایئر پورٹ پہنچے ہیں، وہ ایک نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں، ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ انگین آلتان کے استقبال کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

اس کے علاوہ ہیش ٹیگ کے ساتھ مزید لکھا ہے کہ پاکستان ارطغرل کو خوش آمدید کہتا ہے اور دورہ پاکستان۔

پاکستان اِن ترکی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے اپنے ٹوئٹ میں انگین آلتان کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جو کہ ابھی لاہور ایئرپورٹ پر ہی لی گئی تھی، اس تصویر میں اُن کے ساتھ ایک خاتون اور ایک اور صاحب بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی تُرک اداکار انگین آلتان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں جلد پاکستان آؤں گا۔

انگین آلتان نے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا تھا کہ میں پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں وزیر اعظم کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی تُرک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کرداروں کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے