شازیہ مری

مری میں کئی خاندان اجڑ گئے وزیر اعظم نیرو کی طرح بانسری بجاتے رہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں کئی خاندان اجڑ گئے وزیر اعظم نیرو کی طرح بانسری بجاتے رہے، قوم کو چندے پر پلنے والے وزیر اعظم عمران خان سے یہ ہی توقع تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سانحہ مری میں جاں بحق افراد کیلئے 8 لاکھ روپے امداد کا اعلان شرمناک ہے، عمران خان نے اپنی اوقات کے مطابق معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جاری بیا ن میں کہا کہ شہری برف میں زندہ دفن ہوتے رہے اور جوکر وزیر گاڑیاں گنتے رہے۔ وزیر اعظم عمران خان سانحہ مری کے متاثرین سے ہمدردی کی بجائے ان پر طنز کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شدید برفباری میں ٹریفک جام ہونے کے بعد بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ہی محصور ہوکر رہ گئی تھی۔ ان ہی میں وہ بدقسمت افراد بھی شامل تھے جو اپنی گاڑیوں میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں، برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں میں 23 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مری اور گلیات میں گزشتہ چند روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عوام کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے