خام تیل

خام تیل کی پیداوار میں 1730 بیرل یومیہ کا اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ نیشپا لیز میں سے خام تیل کی پیداوار میں 1730بیرل یومیہ کا اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشپا کنواں 10 سے خام تیل کی پیداوار میں 900 بیرل کا اضافہ ہوا ہے، نیشپا کنواں نمبر 10 کی پیداوار اب بڑھ کر 1340 بیرل یومیہ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل نیشپا کنواں نمبر 10 سے 440 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس کنویں سے دسمبر 2020 سے تیل و گیس کی پیداوار ہورہی ہے، کنویں سے 34 لاکھ مکعب فٹ گیس بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ او جی ڈی سی ایل نیشپا ڈرلنگ لیز میں 56.45 فیصد حصہ کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نیشپا لیز میں 10 کنووں سے یومیہ 12200 بیرل خام تیل پیداوار حاصل کر رہی ہے۔ نیشپا کنواں نمبر 10 ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے