تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ثانیہ کامران کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد جو واقعات پیش آئے انتہائی افسوسناک ہیں، کپتان کے اردگرد لوگ پُرتشدد سیاست کرنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ثانیہ کامران نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 15 سال سے پنجاب میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہوں، شخصیات ریڈ لائن نہیں ہوتیں پاکستان ریڈ لائن ہے۔سابق پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنے والوں کو چاہیے کہ قوم اور فوج سے معافی مانگیں، 9 مئی کے واقعے میں ملوث ہر کردار کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ثنایہ کامران نے کہا کہ آج زرداری صاحب ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر بٹھا سکتے ہیں، میں پیپلز پارٹی کے ووٹرز اور سپورٹرز سے گزارش کرتی ہوں کہ مجھے قبول کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ایک بار پھر مقبولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے