راجہ پرویز اشرف

حکومت ہر محاذ پر بُری طرح ناکام ہو چکی ہے، راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ حکومت ہر محاذ پر بُری طرح ناکام ہو چکی ہے، تمام اشیاء کی قیمتیں کم کی جائیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے مہنگائی سے متعقل جاری بیان میں کہا ہےکہ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول دینا مسئلے کا حل نہیں۔ ذرائع کےمطابق راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کے باوجود پیپلز پارٹی نے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ پیپلز پارٹی حلقہ این اے 133 میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑے گی، ہم ایوانوں کے اندر اور باہر احتجاج کر رہے ہیں، ہم کسی کا انتظار نہیں کرتے، الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر تحفظات ہیں مطمئن کیا جائے۔ آخر میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کی پھر حمایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے