حافظ حمداللہ

حافظ حمد اللہ کی جانب سے مظاہروں کو بڑھانے کا عندیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کے دورانیہ کو بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کا دورانیہ دو ہفتوں کا ہے جو وقت کے ساتھ بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت مخالف مظاہروں میں پی ڈی ایم کی قیادت اور ممبران پارلیمنٹ مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ نے حکومت مخالف مظاہروں سے متعلق جاری بیان میں مزید بتایا کہ صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، سندھ اور اسلام آباد کی سطح پر کمیٹیاں ہوں گی۔ پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ صوبائی کمیٹیاں اضلاع کے ساتھ مشاورت کرکے مظاہروں کے مقامات کا تعین کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے