جاوید لطیف

فارن فنڈنگ بھارت اور اسرائیل سے ہو رہی تھی جس کے مقاصد 9 اور 10 مئی کو حاصل کر لیے گئے، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ بھارت اور اسرائیل سے ہو رہی تھی جس کے مقاصد 9 اور 10 مئی کو حاصل کر لیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت سے اس شخص کو فنڈنگ ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، ریاست کے خلاف سازش کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔

تٖفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بیرون ملک سے اربوں روپےکی فنڈنگ ہوئی، 9 اور 10 مئی کو پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کا کھلا ثبوت دیا، وہ کھیل کھیلا گیا جو پاکستان کے مفادات کے خلاف تھا۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس 11 سال سے آج تک فیصلے سے بچا ہوا ہے، اگر اس کیس کا نتیجہ سامنے آنے دیا جاتا تو قوم کو پتہ چل جاتا۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ  آج اسرائیل 9 اور 10 مئی کے مرکزی ملزم کو بچانے کی بات کرتا ہے، ہمیں کوئی بتا دے کہ ہماری ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں، جب ان کی ریاستوں میں ایسا جرم ہوتا ہو تو کیا انسانی حقوق کی آڑ میں دوسری ریاستیں بھی ان کو بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا نتیجہ سامنے آتا تو ہمیں قوم کو بتانے میں آسانی ہوتی، آج کچھ ادارے جان بوجھ کر خود کو دباؤ میں محسوس کروا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے