شیری رحمان

ملک پر نااہل حکومت، بد انتظامی اور مہنگائی کا راج ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے پی ٹی آئی حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال سے ملک پر نااہل حکومت، بد انتظامی اور مہنگائی کا راج ہے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور عوام کے احتجاج پر حکومت گہری نیند سے جاگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے مہنگائی سے متعلق جاری بیان میں کہاکہ حکومت کی ناکامیوں کی داستان اب بین الاقوامی جریدے سنا رہے ہیں، دی اکانومسٹ کے مطابق 43 ممالک میں مہنگائی کے اعداد و شمار میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔ خیال رہے کہ شیری رحمٰن نے اپنے حالیہ بیان میں موجودہ حکومت پر طنز کے خوب نشتر چلائے۔

واضح رہے کہ شیری رحمٰن نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق جاری بیان میں مزید کہا کہ پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 12.66 ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دی پلس کنسلٹنٹ کے مطابق اکتوبر 2021 میں 68 فیصد لوگوں کے اخراجات پورے نہیں ہوئے، 77 فیصد لوگ سمجھتے ہیں حکومت کی معاشی سمت غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے