سراج الحق

حکومت کی تین سالہ کارکردگی نے عوام کے صدمے اور شرمندگی کے احساس کو مزید گہرا کر دیا، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر طنز کے نشتر چلا دیئے، سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی نے عوام کے صدمے اور شرمندگی کے احساس کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ عوام جنہوں نے گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی سپورٹ کی تھی ، آج وہ اس کی کارکردگی کی وجہ سے شدید شرمندگی اور مایوسی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت معاشی بحران ، سیاسی انتشار اور اخلاقی انحطاط کا شکار ہے،آئی ایم ایف کی مرضی اور حکم نے ملک کی آزادی و مستقبل کو گہرےخطرات سےدوچار کردیاہے،حکومت کی پالیسی آئی ایم ایف کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے قومی معاشی صورتحال مزید ابتری کاشکار ہے،نئے بجٹ کے اثرات سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،وفاقی بجٹ کے اثرات عوام کے لیے کورونا کی چوتھی لہر سے زیادہ خطرناک ہیں۔

واضح رہے کہ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ کا حل نکالنے سے قاصر ہے، پاکستانی عوام حکومت کے پیدا کردہ حالات کی وجہ سے بہت سارے مسائل اور الجھنوں کا شکار ہیں، اس وقت ملک بحرانوں کی زد میں ہے، معاشی بحران اور سیاسی انتشار کے ساتھ ساتھ قوم اخلاقی انحطاط کا شکار ہورہی ہے۔ وزیراعظم نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی بجائے بالکل اس کے برعکس مسلسل اقدامات کیے ہیں جس سے نوجوانوں میں بڑے پیمانے پر مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے