فضل الرحمان

اجتماعی استعفے نہ دیئے تو حکومت مدت پوری کرتی جائے گی، سربراہ پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمور کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے استعفوں سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اجتماعی استعفے پیش نہ کئے گئے تو یہ حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر آئے گی۔  مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی بتایا کہ 4جولائی کو سوات اور 29جولائی کو کراچی میں جلسہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے قائد  اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے جو پی ڈی ایم کی طرف آئے گا اس سے تعاون کریں گے، ہمارا تعلق پارٹی سے ہے پارٹی کے افراد سے نہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی نمائندگی جو بھی کرے پی ڈی ایم کو کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صرف اپنے مقاصد کے لیے قانون لائے جارہے ہیں، ملک میں عام آدمی کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں، ناجائزاور ناکام حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر قوم ایک ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے