پولیو وائرس

پاکستان میں افغانی پولیو وائرس کی تصدیق

لاہور (پاک صحافت) قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں افغانی پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے آؤٹ فال روڈ سے ماحولیاتی نمونے میں افغانستان کے پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ افغانستان سے پولیو وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے، قومی ادارہ صحت نے پولیو وائرس کے جینیاتی تعلق کے حوالے سے مزید ٹیسٹ کیے، تو اس کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار سے نکلا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کا افغان سٹرین لاہور کے سیوریج میں پایا گیا، ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر لاہور کی 28 یوسیز میں دوبارہ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب پولیو پروگرام کے حکام کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر آبادیوں کی میپنگ کا فیصلہ کیا ہے، افغان پولیو وائرس رپورٹ ہونے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے