محسن نقوی

نگران وزیراعلی پنجاب کا یوم عاشور پر لاہور کے مختلف علاقوں کا فضائی دورہ

لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلی پنجاب کا یوم عاشور پر لاہور کے مختلف علاقوں کا فضائی دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور کا فضائی دورہ کیا، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے اندرون شہر، کربلا گامے شاہ، انار کلی، اسلام پورہ، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں کا فضائی دورہ کیا، نگران وزیراعلی پنجاب نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعلی نے سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں، پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے، یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے جدید نظام وضع کیا گیا ہے، ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے