مراد علی شاہ

کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کے واقعے کی میں خود چھان بین کروں گا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دفتر پر حملے کے واقعے کی میں خود چھان بین کروں گا۔ انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے  ہدایت کی کہ سندھ پولیس ٹی وی چینل کے دفتر  پر حملے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین کرے۔ خیال رہے کہ کراچی میں مشتعل افراد نے  نجی ٹی وی چینل کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا ہے جبکہ مرکزی دفتر پر حملے کے دوران مظاہرین نے عملے پر تشدد کیا اور دھکے بھی دیے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اورمرکزی دروازہ توڑدیا جبکہ دفتر کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی  کراچی ٹی وی چینل کے دفترپر حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ جن لوگوں نے توڑ پھوڑ کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات  نے  حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خیال رہے کہ حملے کے دوران مظاہرین دفتر کے عملے کو حراساں کیا جبکہ عمارت کے اندر بھی خواتین سمیت ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین کے توڑ پھوڑ کے دوران موقع پر موجود پولیس خاموشی تماشائی بنی رہی۔ مظاہرین نے دفتر کے باہر  دھرنا دے دیا ہے اور اینکر کی وضاحت کے باوجود معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب سینیر تجزیہ کار  ارشاد بھٹی نے وضاحت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا پروگرام طنز و مزاح کا پروگرام ہے، سندھ اور سندھی اسی طرح ان کے وجود کا حصہ ہیں، جس طرح ملک کا کوئی اور دوسرا صوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے