مریم نواز

عمران خان نے آئین شکنی کرکے ڈکٹیٹروں کو بھی مات دے دی۔ مریم نواز

خوشاب (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئین شکنی کرکے ڈکٹیٹروں کو بھی مات دے دی، جس طرح اس نے آئین اور قانون کو پامال کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بدقسمت انسان ہے جس پر آئین توڑنے کا کلنک لگا، اس کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے ثاقب نثار کے جعلی فیصلے اور جھوٹے صادق امین کی بھی دھجیاں اڑا دیں، عمران خان نے سی پیک کی جگہ جی پیک بنایا ہوا تھا، یعنی گوگی پنکی اکنامک کوریڈور۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایک پیج پر ہونے کے باجود یہ مسلم لیگ ن سے سارے ضمنی الیکشن ہارا، دھاندلی وہ ہوتی ہے جب ایک جماعت کے قائد کو ڈسکوالیفائی کیا جاتا ہے، جب نواز شریف اور مریم نواز کی تقریریں ٹی وی پر چلانے پر پابندی لگائی جاتی ہے، عمران خان تو دندناتا پھرتا ہے اور دن میں تین تین مرتبہ لوگوں کا مغز کھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے