وفاقی وزیر

حکومت کرپشن ختم کرنے کا اپنا وعدہ پورا  کر رہی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(پاک صحافت) اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا  کہ  حکومت نے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ دیا تھا اور وہ اس وقت اپنا پورا کررہی ہے، چھوٹی چھوٹی باتیں اور گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں لیکن عمران خان کی ذات سے کسی کو مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتیں اور گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں لیکن عمران خان کی ذات سے کسی کو مسئلہ نہیں ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو وعدے دئے تھے ان یں ایک وعدہ کرپشن ختم کرنے کا تھا جو وہ پورا کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: دبئی میں پلازے والے افراد آمدنی کے ذرائع کی وضاحت نہیں کرسکتے: نیب چیف

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ڈرونز اتھارٹی لا رہے ہیں اور تھری ڈی پرنٹرز سے متعلق بھی پالیسی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو کمپنیوں نے پاکستان میں ڈرونز بنانا شروع کر دیے ہیں، ڈرونز ٹیکنالوجی کے لیے سافٹ ویئر میں ہم بہت بہتر ہیں، ہارڈ ویئر میں کچھ پیچھے ہیں، ڈرونز کا استعمال زرعی شعبے میں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فور وہیل الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد لا رہے ہیں، اگلے پانچ سالوں میں روایتی گاڑیوں سے الیکٹرک وہیکل پر جائیں گے، کوشش ہے کہ الیکٹرک وہیکل پر ڈیوٹی صفر کر دیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جلد اپنی ڈائلسسز، ایکس رے اور وینٹی لیٹرز مشین خود بنائیں گے، جتنا پیسہ ٹیکنالوجی میں ہے اتنا روایتی صنعت میں نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذات سے متعلق کسی کو کوئی مسئلہ نہیں، چھوٹی چھوٹی باتیں، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا یہ بات صحیح نہیں کہ حکومت وعدے پورے نہیں کر رہی، ہم نے میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں، کرپشن ختم کرنے کا کہا تھا اور وہ کر رہے ہیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملات صوبے کے پاس ہیں، کراچی کی سڑکیں خراب ہیں تو یہ معاملہ صوبائی ہے، اگلی بار سندھ میں بھی صوبائی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی محکموں میں خرابی ضرور ہے، ہمیں اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی پر بات کرنی چاہیے، سیاسی جماعتوں کے انٹرنل اسٹرکچر اور صوبوں کے فریم ورکس پر بحث ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے