مفتی عبدالشکور

حکومت کا مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے سابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو بعد از وفات ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کی غیرمعمولی عوامی خدمات پر انہیں ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے سادہ زندگی گزاری اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی۔

خیال رہے کہ مفتی عبدالشکور کچھ روز پہلے اسلام آباد میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کا تعلق جمعیت علماء اسلام (ف) سے تھا اور وہ 2018 کے عام انتخابات میں قبائلی علاقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے