شہباز شریف

میڈیا کو کسی پابندی اور رکاوٹ کے بغیر پارلیمنٹ تک رسائی دی جائے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام میڈیا چینلز کو بغیر کسی پابندی اور رکاوٹ کے پارلیمنٹ تک رسائی دی جائے تاکہ اپوزیشن کی آواز عوام تک پہنچ سکے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کو پارلیمنٹ تک رسائی دی جائے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ حکومت نے میڈیا کو اپوزیشن کی کوریج سے منع کیا ہے۔

شہباز شریف نے اسپیکر کے نام لکھے گئے خط میں مزید لکھا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر کے بعد پارلیمنٹ مکمل طر ح فعال ہو چکی ہے۔ اپوزیشن کو میڈپا پر مساوی کوریج کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ تمام میڈیا کو کسی پابندی اور رکاوٹ کے بغیر پارلیمنٹ تک رسائی دی جائے تا کہ اپوزیشن کی آواز مساوی طور پر عوام تک پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے