ٹرین حادثہ

ڈہرکی ٹرین حادثے کے ذمہ دار 9 افسران و ملازمین

سکھر (پاک صحافت) محکمہ ریلوے پاکستان نے ڈہرکی ٹرین حادثے کے 9 ذمہ دا فسران و ملازمین کو معطل کر دیا ہے، اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ڈپٹی ڈی ایس شوکت شیخ، مجیب الرحمان اور مسرور انور کو معطل کیا گیا ہے۔

تفصٰلات کے مطابق معطل کئے گئے افسران میں محکمہ ریلوے لاہور اور سکھر کے 6 افسران بھی شامل ہیں۔ ان میں محمد عمران ڈی ایم ای ٹو لاہور، سکھر ریلوے کے غلام قادر لاکھو، نہال خان، عبدالعزیز اور میر پورماتھیلو ریلوے کے قاضی شمس الدین کے ساتھ ریلوے افسر ابتسام الحسن بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈہرکی ٹرین حادثے کی مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے، تاہم ایک مزید ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثے میں جاں بحق مزید ایک شخص کی لاش لودھراں پہنچا دی گئی، ٹرین حادثے میں لودھراں کے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے