ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں، نگراں وزیرِ اعظم

مظفرآباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا کہ ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں۔ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ شہداء اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج 6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے قومی یادگارِ شہداء شکر پڑیاں میں پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے شرکت کی، یادگار پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،شہداء ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں۔

واضح رہے کہ نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید اور میجر شبیر شہید کے مزاروں پر بھی یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر دونوں شہداء کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے