ندیم افضل چن

پرویز الہی کو 25 حکومتی ایم پی ایز ووٹ نہیں دیں گے، ندیم افضل چن کا دعویٰ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے کے لئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 ایم پی ایز چوہدری پرویز الہی کو ووٹ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں  پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے بڑا دعویٰ کر دیا۔  انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پرویزالٰہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے کے فیصلے  پر کہا کہ عمران خان کی پرویز الہی کو پی ٹی آئی کے 25 ایم پی ایز ووٹ نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ ندیم افضل چن نے یہ بھی بتایا کہ 25 ایم پی ایز نظریاتی اختلاف کی بنیاد پر ووٹ نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے، ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے