میٹاورس

میٹاورس کے ڈویلپر کے لیے ترغیبات اور فنڈنگ کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) میٹا نے اپنے نئے ورچول پلیٹ فارم میٹاورس کے لیے تیزی سے کام شروع کردیا ہے اور اب اس کے ڈویلپر کے لیے ترغیبات اور فنڈنگ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں دو فنڈنگ پروگرام شروع کیے گئے ہیں جس کا اشارہ گزشتہ نومبر میں پیش کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے پر میٹاورس پروگرام ہورائزن کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی خطیر رقم پیش کی گئی ہے۔ ہورائزن ورلڈ درحقیقت میٹا کا میٹاورس پروگرام ہی ہے ۔ اس میں مختلف ڈویلپر کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تخلیقات کی بدولت خود دولت بھی بناسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیس بک کی بانی کمپنی نے کہا ہے کہ ، “ہم ہورائزن ورلڈ کی تخلیق کاروں کے لیے فی الحال امریکہ میں بونس پروگرام شروع کررہے ہیں۔ یہ ماہانہ بنیادوں پر اہداف کا منصوبہ ہے جس کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔ٗ بقول مارک زکربرگ اس منصوبے کا اہم مقصد یہ ہے کہ ہورائزن میں بہترین کام کرنے والوں کو اس کا انعام دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے