احسن اقبال

حکومت کا دھیان اس وقت سیاست پر نہیں سیلاب متاثرین پر ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کا دھیان اس وقت سیاست پر نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کو ریلیف فراہم کرنے پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے ہوئی تباہی دیکھ کر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی آنکھیں نم ہوگئیں، پتا نہیں عمران خان نیازی کے پاس کون سا دل ہے۔ کل سے ایک سیاسی رہنما کی گفتگو سن رہا ہوں، اس موقع پر عمران نیازی حکومت اور سیلاب زدگان کی مدد نہیں کرسکتے تو خاموش رہتے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کی مدد کی بجائے سوشل میڈیا پر مہم چلا رہی ہے کہ پاکستان کی مدد نہ کی جائے۔ سیلاب سے تباہی نے سنگ سے سنگ دل کو بھی موم کردیا ہے لیکن حقیقی آزادی والے امداد رکوانے کی کوشش کررہے ہیں ،یہ نہ صرف پاکستان بلکہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پیسے نہیں مانگ رہے، مغربی ممالک سے کہہ رہے ہیں ہمیں ہمارا حق دو۔ سیلاب سے پاکستان میں 1600 سے زائد اموات ہوچکی جبکہ 1 اعشاریہ 7 ملین سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں پانی جمع ہے، زمین سمندر بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے