شیری رحمان

ہم اقتدار میں اس لیے نہیں آئے تھے کہ دہشتگردی سر اٹھائے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم اقتدار میں اس لیے نہیں آئے تھے کہ دہشت گردی سر اٹھائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں علم نہیں دہشت گردوں سے کس طرح سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔ یہ تو شرپسند بھی نہیں یہ مذہب کو استعمال کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے تو کہا تھا پاکستان کے باشندوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ جہاں آپریشنز ہورہے ہیں ہمیں اعتماد میں لیا جائے اور بتایا جائے کدھر کدھر ہورہا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کے زخم نہیں بھولیں، اے پی ایس پر کیا ہوا۔ کالعدم ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے، ان کے غیر مسلح ہونے کے ثبوت دیں ہمیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے لیے ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں اس لیے نہیں آئے تھے کہ دہشت گردی سراٹھائے۔ ہمارے دور میں سوات آپریشن شروع ہوا تھا۔ انسانی حقوق کے معاملات پر آگے بڑھیں، پارلیمنٹ کے پاس اختیارات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے