نواز شریف

سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعظم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ نواز شریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعظم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ خدمت کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، ملک میں سیلابی تباہی کے مناظر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔ سیلاب کے باعث ہزاروں افراد لقمہ اجل جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ حالیہ سیلاب بہت بڑی قدرتی آفت ہے، قدرتی آفت کا شکار لوگ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے منتظر ہیں۔ یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی بھرپور معاونت کا اور زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے، مخیرحضرات سمیت پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کیلئے متحد ہو، پوری قوم اپنی توانائیاں سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے