انوار الحق کاکڑ

اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالا میں اقلیتوں کی املاک پر حملوں کا نوٹس لے لیا ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جڑانوالا کے مناظر نے دہلا کر رکھ دیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا ہے کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جڑانوالا واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ حکومت تمام پاکستانیوں کا مساویانہ تحفظ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے