احسن اقبال

حکومت کا بے روزگار نوجوانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ پچیس ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 ہزار بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لیے باصلاحیت نوجوان انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا دورانیہ چھ ماہ ہوگا اور اس میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی دوتہائی آبادی 30 سال سے کم ہے، وزارت منصوبہ بندی کا اصل کام نوجوانوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہے، 22 کروڑ کی آبادی کے ملک کی معیشت 8 ماہ میں نہیں ڈوبتی۔ جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے۔ کس نے آگ لگائی، اس کا فیصلہ بعد میں کرسکتے ہیں۔ ہر پاکستانی کو اس وقت ٹرن اراؤنڈ پاکستان مہم کا چیمپئن بننا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے