بلاول بھٹو

ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے عظیم محب وطن فرزند تھے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے عظیم محب وطن فرزند تھے۔ جن کی موت نے آج ہر پاکستانی کو سوگوار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس المناک سانحے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بچھڑ جانے پر ہر پاکستان سوگوار ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر اے کیو خان نے ملک کے جوہری پروگرام کو پایۂ تکمیل پر پہنچایا، ملک و قوم کے لئے ان کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے