وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے معاشی مشکلات کے حل کیلئے اہم احکامات جاری کردئے

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اہم اور ٹھوس اقدام کے لئے احکامات جاری کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران وزیراعظم نے درپیش معاشی مشکلات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو اشیائے خورد و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے نظام بینکاری کو عام آدمی کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے آسان بنانے پر زور دیا۔ دوسری جانب وزیراعظم نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے