واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی رئیل ٹائم امیج جنریشن صارفین کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ رئیل ٹائم امیج جنریشن فیچر بیٹا (beta) ورژن میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ فیچر اس لیے حیرت انگیز ہے کیونکہ جب آپ امیج جنریٹر میں تحریری ہدایات ٹائپ کر رہے ہوں گے تو اس کو سینڈ کرنے سے قبل ہی رئیل ٹائم میں تصویر میں تبدیلیاں ہونا شروع ہو جائیں گی۔

اگر آپ بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں تو آپ اس فیچر کو خود آزما سکتے ہیں۔ اس کے لیے میٹا اے آئی چیٹ کو اوپن کرکے Imagine لکھ کر اپنے ذہن میں موجود تصویر کے لیے ہدایات دیں۔ میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ فیچر کمپنی کے نئے لاما ماڈل 3 پر مبنی ہے جو زیادہ معیاری تصاویر تیار کرتا ہے اور ٹیکسٹ کو بھی زیادہ بہتر دکھاتا ہے۔

آپ میٹا اے آئی سے کسی تصویر کو اینیمیٹ بھی کروا سکتے ہیں، یعنی کسی بھی تصویر کو GIF میں تبدیل کرکے دوستوں سے شیئر کرنا ممکن ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے امریکا میں میٹا اے آئی کو ویب ورژن میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی واٹس ایپ اے آئی چیٹ بوٹ میٹا اے آئی کو متعارف کرایا گیا تھا جو ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بتدریج اسے زیادہ افراد تک توسیع دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے