راجہ پرویز اشرف

حکومت وقت کا اہم ترین فریضہ صحافیوں کو تحفظ دینا ہے، اسپیکر قومی اسبملی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت وقت کا اہم ترین فریضہ صحافیوں کو تحفظ دینا ہے، امید ہے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، نوشین یوسف کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہونا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر تشویش ہے، ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت اقدامات کئے جانے چاہئیں۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس حوالے سے سخت ایکشن لے، اس معاملہ پر رپورٹ اسپیکر کو دی جائے، جرنلسٹ پروٹیکشن بل کمیٹی کو بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے  مزید کہا کہ حکومت وقت کا اہم ترین فریضہ صحافیوں کو تحفظ دینا ہے۔  دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میڈیا کی آزادی بہت اہمیت کی حامل ہے، ہمارے صحافیوں کو عالمی اداروں کے مطابق خطرات کا سامنا ہے، ہمیں اگر صحافی کی بات پسند نہیں تو یہ مطلب نہیں کہ ان کو دبائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے